Hajj kay Zaroori Masail By Maulana Abdur Rauf Sakharvi حج کے ضروری مسائل

 

Read Online

Hajj kay Zaroori Masail By Maulana Abdur Rauf Sakharvi حج کے ضروری مسائل

Download (3MB)

Link 1       Link 2

حج کے ضروری مسائل
اس میں حج اور عمرہ میں اکثر پیش آنے والے مسائل، اور حج بدل کے احکام لکھے گئے ہیں

تصديق: حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی صاحب
مرتب: حضرت مولانا عبد الرؤف سکھروی صاحب مفتی جامعہ دار العلوم کراچی
صفحات: ۱۶۴
ناشر: مكتبۃ الاسلام كراچی

پیش لفظ
جناب مولانا مفتی عبد الباقی صاحب مدظلہ کی جانب سے دارالافتاء دارالعلوم کراچی میں حج کے متعلق ۱۷ سوالات موصول ہوئے اور رفیق دار الافتاء مولانا محمد حذیفہ صاحب نے ان کے جوابات لکھے، ان سوالات میں حج کے وہ اہم اور ضروری مسائل پوچھے گئے ہیں جو تقریبا ہر سال حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کو پیش آتے ہیں ، اس لئے دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ انہیں کتابچہ کی شکل میں ترتیب دیکر شائع کیا جائے اور حتی الامکان حاجیوں تک پہنچایا جائے تا کہ ان کے کام آئے اسی طرح اور بھی چند ضروری مسائل ذہن میں تھے، جو عام طور پر پیش آتے ہیں ان کو بھی شائع کرنے کی ضرورت تھی بندہ نے ان سب کو جمع کر لیا ، اور نیز حج بدل کے متعلق کافی عرصہ پہلے ایک رسالہ بفضلہ تعالیٰ مرتب ہوا تھا اور ایک کتابچہ سلام کا طریقہ اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف مسنون کرنے والوں کے ضروری مسائل ایک کتابچہ کی شکل میں پہلے شائع ہو چکے ہیں، ان کو بھی ان مسائل کے آخر میں شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ سب یکجا محفوظ رہیں اور ان سے استفادہ آسان رہے۔
حج یا عمرہ کرنے والے اور حج بدل کرنے والے ہر زائر کو ان مسائل کا مطالعہ کرنا چاہئے اور دوسرے حاجیوں اور زائرین تک پہنچانا چاہئے تا کہ سب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔
اللہ پاک مولانا مفتی عبد الباقی صاحب مدظلہ کو جزاء خیر عطا فرمائیں کہ انہوں نے ان سوالات کو مرتب کیا اور مولانا محمد حذیفہ صاحب کے علم و عمر میں اللہ پاک برکت عطا فرمائیں کہ انہوں نے ان کے تحقیقی جوابات لکھے، باقی مسائل – میں جن جن احباب نے تعاون کیا ہے، اللہ پاک ان سب کی کاوش کو قبول فرمائیں اور تمام زائرین اور حجاج کے لئے اس رسالہ کو نافع اور مفید بنائیں اور مرتب و ناشر کی اس حقیر سی خدمت کو قبول فرما کر حرمین شریفین میں حج و عمرہ کے لئے آسانی کے ساتھ بار بار مقبول حاضری عطا فرمائیں اور خاتمہ خالص اور کامل ایمان پر فرمائیں، آمین ثم آمین۔۔ بحرمة سيد المرسلين وشفيع المذنبين محمد وآله واصحابه أجمعين الى يوم الدين۔۔۔۔ مرتب

 

 اعلان: فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

 

This Post Has 0 Comments

  1. Syed Siddiqullah

    Assalm o Alaikm ,,, sir meri apse aik choti si guzrish ye he k Abu al kalam Azad ki kitb Islam aur Maseehiyyt k pages aage peche he ,, ap bara he karam koi dusri upload kr wa de ,,

    1. Best Urdu Books

      W Salam,
      JazakaALLAH
      Bahut jald isko update kardi jaye gi. InshaALLAH.

آپ کی رائے یا تبصرہ