Al Rai un Najeeh By Maulana Rasheed Ahmad Gangohi الرأی النجیح فی عدد رکعات التراویح

 

Read Online

Al Rai un Najeeh By Maulana Rasheed Ahmad Gangohi الرأی النجیح فی عدد رکعات التراویح

Download (1MB)

Link 1      Link 2

الرأى النجيح في عدد ركعات التراويح
تالیف : قطب الارشاد حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی قدس سره
صفحات: ۳۲
ناشر: شیخ الہند اکیڈمی دارالعلوم دیوبند

 زیر نظر کتاب قطب الارشاد مولانا رشید احمد گنگوہی قدس سرہ کی ہے جو اس سوال کے جواب میں لکھی گئی تھی کہ نماز تہجد اور نماز تراویح ایک ہی نماز ہیں یا دونوں الگ الگ نمازیں ہیں، نیز تراویح کی نماز میں کتنی رکعتیں ہیں، آٹھ رکعتیں، گیارہ رکعتیں ، بیس رکعتیں یا اس سے بھی زیادہ رکعتیں ، اس سلسلے میں صحیح بات کیا ہے؟
حضرت گنگوہی قدس سرہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں مضبوط دلائل کے ساتھ صحیح بات پیش کر دی ہے، اس میں تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے، کتاب کو تحقیقی نگاہ سے پڑھے کے بعد حق بات واضح ہو کر سامنے آجاتی ہے اور خواہ مخواہ مسئلہ کو الجھانے کی اور اختلاف کو بڑھاوا دینے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ تراویح کی بیس رکعتیں پڑھنا درست نہیں ہے، بدعت ہے۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے بلکہ یہی سنت طریقہ ہے، قرونِ ثلاثہ میں بیس رکعتوں کو کسی نے بدعت نہیں کہا ہے، یہ سب بعد کے لوگوں کی پیداوار ہے جنھیں اختلاف پیدا کرنے میں لطف آتا ہے، اسی ذہن و فکر کے لوگ آج بھی اس طرح کے مسائل جان بوجھ کر پیدا کر رہے ہیں جبکہ یہ دور جس سے ہم گزر رہے ہیں اختلافات کو ہوا دینے کا نہیں ہے، بلکہ سر جوڑ کر بیٹھئے ، حالات کو سمجھنے اور اسلام اور ملت اسلامیہ کو اسلام دشمن طاقتوں سے بچانے اور فکر و عمل میں اتحاد پیدا کرنے کا دور ہے، دشمنانِ اسلام نے ہمیشہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، اور آج بھی وہ اپنے پورے وسائل کے ساتھ اس میں لگے ہوئے ہیں، وقت کی نزاکتوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی چالوں کو سمجھیں ان کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں اور ہمارے اپنے جو مختلف فیہ فروعی مسائل ہیں ان کو آگے نہ بڑھا ئیں ۔ بلاشبہ مسائل کو سمجھنا ضروری ہے، ان کو سمجھیں مگر تحمل اور سنجیدگی کا دامن نہ چھوڑیں۔
کتاب میں آیات واحادیث کے حوالے درج نہیں تھے، اس کمی کو حسب ہدایت اہتمام جناب مولانا عبد الحفیظ صاحب رحمانی نے پورا کر دیا، نیز موجودہ رواج اور ذوق کے مطابق رموز و اوقاف بھی نہیں تھے ، کتاب کو ان سے بھی آراستہ کر دیا گیا، اس سے عبارت فہمی میں آسانی پیدا ہوگئی ہے، کتاب کی اصل عبارت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے۔ دعا ہے حق تعالیٰ ہمیں صحیح راہ پر گامزن رہنے کی سعادت عطا فرمائے ، اور شرور وفتن سے بچائے ، آمین
مولانا مرغوب الرحمن صاحب مہتمم دار العلوم دیو بند

 

 اعلان: فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

 

آپ کی رائے یا تبصرہ