Duaen Qabool na Honay ki Wajuhaat By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi دعائیں قبول نہ ہونے کی وجوہات

 

Read Online

Duaen Qabool na Honay ki Wajuhaat - دعائیں قبول نہ ہونے کی وجوہات

Download (2MB)

Link 1       Link 2

دعائیں قبول نہ ہونے کی وجوہات
از افادات حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مدظلہ
صفحات: ۸۹
ناشر: مکتبہ ملت دیوبند

پیش لفظ
یہ دنیا امتحان گاہ ہے ۔ ہر انسان اس دنیا میں رہتے ہوئے مختلف قسم کے حالات و واقعات اور حادثات سے دو چار ہوتا ہے ۔ اکثر اوقات اس کی مرضی اور پسند کے مطابق اس کے حالات نہیں ہوتے اس لئے وہ پریشانیوں اور غموں کا شکار رہتا ہے۔ بعض لوگ تو ان ناموافق حالات میں ڈپریشن کا شکار ہو کر دعا مانگنا ہی چھوڑ دیتے ہیں جب کہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے بہت دعائیں مانگی ہیں لیکن قبول نہ ہوئیں ۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ سلف صالحین کا مقام تو بلند ہے ہی آج بھی ہمارے مشائخ عظام تو مستجاب الدعوات ہوا کرتے ہیں جب کہ ہم یہ گلہ کرتے ہیں کہ ہماری دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔ اس لئے یہ جاننا ضروری ہوا کہ وہ کون سے عوامل اور موانع ہیں جن کی وجہ سے دعاؤں کو شرف قبولیت حاصل نہیں ہوتا ۔
اس کتاب میں انہیں اسباب اور وجوہات کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور دعا مانگنے کے اسلوب اور آداب سے واقفیت حاصل کریں تا کہ ہماری دعائیں قبول ہو سکیں۔
اللہ تعالٰی ہماری پریشانیوں کو دور فرما کر ہمارے قلوب میں اطمینان اور سکون پیدا فرمائیں اور ہمیں اپنے مقرب بندوں میں شامل فرمالیں۔
دعا گو و دعا جو
فقير ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی
كان الله له عوضا عن كل شیئ

 

 اعلان: فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

 

آپ کی رائے یا تبصرہ