Ulama e Haq kay 313 Waqiat o Karamaat By Qari Muhammad Ishaq Multani علمائے حق کے 313 واقعات و کرامات

 

Read Online

Ulama e Haq kay 313 Waqiat o Karamaat - علمائے حق کے 313 واقعات و کرامات

Download (10MB)

Link 1     Link 2

برصغیر پاک و ہند کے ۳۱۳ علمائے حق کے واقعات و کرامات – ہر واقعہ دلچسپ مستند اور نصیحت آموز
مشاہیر اکابر کے اخلاص و للہیت، علم و فضل، حسن معاشرت، خدمت خلق اور حسن اخلاق کے درخشنده واقعات و کرامات

مرتب: مولانا قاری محمد اسحق ملتانی
صفحات: ۳۳۸
اشاعت: جمادی الاول ۱۴۳۹ھ
ناشر: ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان

عرض مرتب
مسلمانان برصغیر اس لحاظ سے بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس دور میں بھی ایسے علمائے حق سے نوازا جنہوں نے اپنے اپنے دور میں خیر القرون کی یاد تازہ کر دی، انہوں نے عزم و ہمت، حق گوئی وسچائی اور بے باکی کے فقید المثال کارنامے سر انجام دیئے، ان کی زندگی شریعت و طریقت کے تلازم کی آئینہ دار اور ان کا ہر معاملہ دین کی صحیح تصویر کا عکاس رہا۔
سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ، قطب الارشاد مولانا رشید احمد گنگوہی، حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ، حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی رحمہ اللہ، حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ، شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ، شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی رحمہ اللہ، حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ، بانی تبلیغ مولانا محمد الیاس کاندھلوی رحمه الله، فخر المحد ثین مولانا خلیل احد سہارنپوری رحمہ اللہ، علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ الله، شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ، حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ الله، مفتی اعظم مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ، ولی کامل حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ جیسے سینکڑوں اساطین علم و فضل اور ارباب اخلاص وللہیت کے درخشنداں واقعات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جن کی روشنی میں ہم بہت کچھ سیکھ کر اپنی دنیا و عقبی سنوار سکتے ہیں۔
برصغیر کے اکابر علماء حق کے واقعات پر مشتمل یہ جدید کتاب صرف دلچسپی اور معلومات میں اضافہ کا ذریعہ نہیں بلکہ ہر واقعہ اصلاح افروز ہونے کے ساتھ ساتھ دین کے فہم و بصیرت کا ذریعہ بھی ہے۔ اس جدید ایڈیشن میں مکرر واقعات حذف کر دیئے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ 313 کے مبارک عدد کے مطابق واقعات کی حامل اس کتاب کو شرف قبولیت سے نوازیں اور ہمیں اپنے اکابر علماء حق کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ۔

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔


Discover more from Best Urdu Books

Subscribe to get the latest posts to your email.

آپ کی رائے یا تبصرہ