Zikr e Zakriya By Markaz Al Shaikh Abil Hasan Ali Al Nadwi ذکر زکریا

 

Read Online

Zikr e Zakriya By Markaz Al Shaikh Abil Hasan Ali Al Nadwi ذکر زکریا

Download (5MB)

Link 1      Link 2

(ذکر زکریا (شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی مدنیؒ
جامعہ اسلامیہ اعظم گڑھ میں منعقد ھونے والے دو روزہ “عالمی مذاکرہ علمی” بعنوان حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی مدنی میں پیش کئے گئے مقالات کا مجموعہ

مرتب: مولانا فیروز اختر ندوی
صفحات: ۶۱۷

اشاعت: ۲۰۰۶
ناشر:  مرکز الشیخ ابی الحسن علی الندوی

جامعہ اسلامیہ، مظفر پور اعظم گڑھ کے بانی و سر پرست حضرت مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی مظاہری مدظلہ العالی کی دعوت پر تاریخ ۳/۲ صفر ۱۴۲۵ھ مطابق ۲۵/۲۴ مارچ ۲۰۰۴ ء ایک عظیم الشان دو روزہ بین الاقوامی مذاکره علمی حضرت شیخ الحدیث مولا نا محمد زکریا کاندھلوی مدنی کی علمی و دینی خدمات کے موضوع پر منعقد ہوا تھا۔
سیمینار میں پیش کئے گئے مقالات کی وقعت واہمیت کے پیش نظر اسی وقت فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ مقالات کا مجموعہ کتابی شکل میں جلد از جلد شائع کیا جائے گا تا کہ حضرت شیخ الحدیث نور اللہ مرقدہ کی علمی و دینی خدمات و کمالات کا جو حسین مرقع مقالات کی شکل میں سامنے آیا ہے
وہ دستاویزی طور پر یکجا محفوظ ہو جائے اور اہل علم کے لئے ایک گراں قدر علمی تحفہ ہو۔ ان مقالات کا مجموعہ آپ کے ہاتھوں میں ہے ، شروع میں سیمینار سے متعلق چند مضامین ہیں، جامعہ اسلامیہ ، مظفر پور اعظم گڑھ اور مركز الشيخ أبي الحسن الندوى للبحوث والدراسات الاسلامية کا تعارف بھی اختصار کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت یہ عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا تھا۔
مقالات کی ترتیب میں موضوعات کا لحاظ کیا گیا ہے ، بعض مقالات طویل تھے، اختصار کی غرض سے ان کے بعض اجزاء اور لمبے لمبے اقتباسات حذف کر دیئے گئے تاہم اس کا خیال رکھا گیا کہ مضامین کے تسلسل میں کوئی فرق نہ آئے ، اسی طرح بعض اہل علم کی بعض آراء سے مجلس منتظمہ برائے مذاکرہ علمی کا اتفاق کرنا مشکل تھا ایسی جگہوں پر حاشیہ میں اشارہ کر دیا گیا ہے۔۔۔مرتب

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔


Discover more from Best Urdu Books

Subscribe to get the latest posts to your email.

آپ کی رائے یا تبصرہ