Aulad ki Tarbiyat kay Sunehray Usool By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi اولاد کی تربیت کے سنہرے اصول

 

Read Online

Aulad ki Tarbiyat kay Sunehray Usool By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi اولاد کی تربیت کے سنہرے اصول

Download (3MB)

Link 1      Link 2

اولاد کی تربیت کے سنہرے اصول
افادات: مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی
مرتب: ڈاکٹر شاہد محمود نقشبندی
صفحات: احمد بکڈپو سہار پور (یوپی)

عنوانات: ماں کی مامتا۔ تربیت اولاد اور ماں کی شخصیت۔ نیک اولاد کا حصول کیسے؟۔ نو خیز بچے اور والدین کی ذمہ داریاں۔ بچوں پر والدین اور ماحول کے اثرات۔ اولاد کی تربیت کے رہنما اصول۔

عرض مرتب
تربیت اولاد کا کام کوئی معمولی کام نہیں بلکہ یہ دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ قوموں کے زوال دو وجوہات کی وجہ سے آتے ہیں ۔ اول یہ کہ کوئی قوم دوسری پر بزور طاقت مسلط ہو جائے اور اسے تباہ و برباد کر دے۔ دوم یہ کہ کسی قوم کے بچوں کو علمی اور فکری ورثہ سے محروم کر دیا جائے۔ اور یہ تبھی ہو سکتا ہے جب نئی نسل کی منفی انداز میں ذہن سازی کی جائے یا ان کی تعلیم و تربیت سے لا پرواہی کی جائے۔ اگرچہ اس قسم کے انحطاط میں سالوں کا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن یہ ایسا تنزل ہوتا ہے کہ جس کا شکار قوم دیمک زدہ لکڑی کی طرح کھوکھلی ہو جاتی ہے۔
اسلام جو سلامتی والا دین ہے اس نے اپنے پیروکاروں کو ہمیشہ ایسی تعلیمات دیں کہ جن پر عمل کرنے سے ان کی دنیا بھی سنورتی ہے اور آخرت بھی بنتی ہے۔ اسلام میں اولاد کی تعلیم و تربیت پر بہت زور دیا گیا۔ جو ماں باپ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں اور انہیں خیر وشر کی تمیز کرواتے ہیں اور صحیح لائن پر لگاتے ہیں، ان کے بچے دنیا میں بھی والدین کے فرمانبردار اور ان کی راحت کا ذریعہ بنتے اور آخرت میں بھی والدین کے لئے ترقی درجات کا سبب بنتے ہیں ۔ گویا نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب بعض صورتوں میں قیامت تک والدین کو ملتا رہتا ہے۔ اس کے برعکس جو ماں باپ بچوں کی تربیت سے لا پرواہی برتتے ہیں ان کا دنیاوی نقصان تو ہوتا ہی ہے کہ بچے نافرمان بنتے ہیں اور والدین کی ناک میں دم کرتے ہیں، آخرت کا نقصان بھی ہوتا ہے کہ وہ جو کوئی گناہ کرتے ہیں والدین اس میں برابر کے گناہگار ہوتے ہیں۔ گویا انہوں نے اپنے لئے گناہوں کا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے۔
اس لئے ہر ماں اور باپ کو یہ چاہیے کہ وہ بحیثیت مسلمان اولاد کے معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور قرآن وسنت کے مطابق ان کی تربیت صحیح خطوط پر کرنے کی کوشش کریں تا ہم ذمہ داریوں کا احساس ہو جانے کے بعد بھی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے ایک گائیڈ لائن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے حضرت محبوب العلماء و الصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم نے ان خطبات میں والدین کو یہی گائیڈ لائن دینے کی کوشش فرمائی ہے۔ یہ بیانات افریقہ اور بعض دیگر مقامات پر ہوئے ۔ ان بیانات میں اگرچہ حضرت مدظلہ کا اولین مخاطب تو ماں ہی ہے کیونکہ یہ زیادہ تر خواتین میں ہوئے لیکن یہ ماں اور باپ دونوں کو تربیت اولاد کے سلسلے میں بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض بیانات کو اس سے پہلے کتاب تربیتی بیانات میں شائع کیا جا چکا ہے تاہم ہم نے موضوع کے اعتبار سے انہیں اس کتاب میں یکجا کر دیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب والدین کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگی ۔ اللہ تعالی ہمارے ادارے کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے حضرت دامت برکاتہم اور معاون احباب کیلئے صدقہ جاریہ بنائے آمین ثم آمین۔

 

 اعلان: فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

 

آپ کی رائے یا تبصرہ